صوابی( نمائندہ جنگ)سابق ناظم یو سی کلابٹ اور سابق ایم پی اے بزرگ مسلم لیگی رہنما حاجی عبداللہ خان کے صاحبزادے طارق زمان خان نے مسلم لیگ ن سے استعفیٰ دیدیا۔ ا پنے بیان میں انہوں نے استعفیٰ کی وجوہات بیان کر تے ہوئے کہا کہ اقتدار سے قبل میاں محمد نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ اسے پورا کرنے میں ناکام رہے۔ صوابی اب بھی بارہ بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور گیس کی سہولیات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے بہت جلد سیاسی مستقبل کا اعلان کرینگے۔