گھارو نامہ( نگار) تعلقہ میرپورساکرو کے گوٹھ آچار شورومیں 35 سے زائد بچوں کے جسم کے مختلف اعضا کے کام نہ کرنے کے حوالے سے خبر پر ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ گوٹھ کادورہ کیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچوں کا طبی معائنہ کیا معائنے کے بعد ڈاکٹر آصف نے میڈیا کو بتایا کہ ان بچوں کا نچلا دھڑ کام نہیں کر رہا ہے۔نیروسرجن سے معائنے کے بعد ہی حتمی صورتحال سامنے آئے گی ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ جلد ہی وہ ڈاکٹروں کے ہمراہ دوبارہ آئیں گے تاکہ انکا طبی معائنہ کیا جا سکے۔