• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران بہاولپور کے ساتھ منافقت کی سیاست کررہے ہیں ،تحسین نوازگردیزی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سٹی بہاول پورکے صدر سیدتحسین نوازگردیزی نے  کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا فراڈ اور سیاسی دہشتگردی بہاولپور کے ساتھ ہوئی حکمران اور سیاستدان بہاولپور کے ساتھ منافقت کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا حکمران منافقت اورتجارت کی سیاست کیلئے جمہوریت کا لباس اوڑھ کر ملک اور قوم کے ساتھ سنگین دغا اور دھوکہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی ایک اٹل حقیقت ہے جسے حکومت کے سیاسی درندے بحالی کے عمل کو روک سکتے ہیں اور نہ ہی مزید دبا سکتے ہیں۔بہاولپور کے ڈیڑھ کروڑ عوام ایک بڑی سیاسی قوت بن کراپنے حقوق کی بازیابی کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب انہیں کوئی طاقت اپنے حقوق کے حصول میں دیوار یا رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔
تازہ ترین