گجرات (نمائندہ جنگ) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چودھری نثاراحمدایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مرکزی امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کسانوں کے محسن ہیں، انہوں نے کسانوں کے مسائل حل کرانے کیلئے صادق آباد تالاہورتک لانگ مارچ میں شرکت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدرخورشید منہاس اور جنرل سیکرٹری ریاض گوندل کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات پرکسانوں کے مختلف نمائندہ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق اورجماعت اسلامی ہرمشکل وقت میں کسانوں کاساتھ دیا، ضلع گجرات کے غیورکسان 14 مئی کو سراج الحق کا شانداراستقبال کریں گے اور ان کے جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شریک ہوکرجلسہ کوکامیاب بنائیں گے،