• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: ضلعی حکومت کا شہریوں پر ماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

گجرات (نمائندہ جنگ) ضلعی حکومت کے اخراجات پورے کرنے کیلئے شہریوں پر ماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ گجرات میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ضلعی حکومت کے متعدد ترقیاتی کام رک چکے ہیں، ضلعی حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی رقم موجود نہیں ۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کئی دنوں سے سراپہ احتجاج اور دھرنا دئیے ہوئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ضلعی حکومت کے معاملات کو چلانے، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے شہریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ٹیکس 400 سے لے کر 1000 روپے تک ہو سکتا ہے، اس سلسلہ میں معاملات تہہ کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین