• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال کی لفٹ24 گھنٹے فعال رکھی جائے:ڈپٹی کمشنر بہاول پور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے سول ہسپتال بہاول پور کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے شعبہ ایمرجنسی اینڈ ایکسیڈنٹ، آؤٹ ڈور، امراض بچگان وارڈ اور دیگر شعبہ جات میں مریضوں کو علاج معالجہ کے حوالہ سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کی عمارت سٹیٹ آف دی آرٹ کا شاندار نمونہ ہے۔اس ادارہ کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف خدمتِ خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے جلد الیکٹرانک کال سسٹم قائم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول ہسپتال کی لفٹ چوبیس گھنٹے فنگشنل رکھی جائے،انہوں نے شعبہ امراض بچگان میں صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی، انہوں نے ادویات کے سٹاک اور طبی آلات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
تازہ ترین