سرگودھا(نامہ نگار)اپیکا سرگودھا ڈویژنل باڈی کا اجلاس زیر صدارت ممتاز احمد چوہدری منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25مئی کو سرگودھا سے 500ملازمین کا قافلہ زیر قیادت ممتاز احمد چوہدری ، قاضی طلعت اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گاجہاں پورے ملک سے آئے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے حاجی محمد ارشاد چوہدری اور محمد اسلم خان کی قیادت میں دھرنا دیں گے۔