• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں حیدر آباد نے ممبئی کو 7 وکٹ سے زیر کرلیا

Hyderabad Beats Mumbai By 7 Wickets In The Ipl Match
انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کوباآسانی7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ حیدرآباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کی۔

ممبئی کے کپتان روہت شرما کے 67 رنز کی بدولت ٹیم7وکٹ پر 138 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔حیدرآباد بولرز کی جانب سےکاؤل نے 3اور بھونیشور کمار نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سن رائزرز حیدرآبادکے شیکھردھون نے ناقابل شکست 62اور ہینرکس کے 44رنز کی بدولت ٹیم نے ہدف 19ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آئی پی ایل کے آج 49ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کا ٹکرائو ہوگا، میچ چندی گڑھ موہالی میں شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ جیو سپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین