• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذیر بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میںفٹبال کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ماضی میں ہمارے قومی ہیروز نے اپنی گراں قدر خدمات انجام دے کر عالمی سطح پر ملک کا نام اور پرچم سربلند کیا ایسے لیجنڈ ہمارا سرمایہ ہیں فٹبال کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کوعالمی سطح کے مطابق معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کوممکن بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل کراچی شہید نذیر احمد بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں ایم این اے شاہجہاں بلوچ اورچیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے ٹورنامنٹ کی فاتح پھول پتی اسٹار کے کپتان کو وننگ ٹرافی اور پچاس ہزار روپے کا کیش ایوارڈ جبکہ موسی لاشاری فٹبال کلب کے کپتان کو رنرزاپ ٹرافی اور تیس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا۔
تازہ ترین