• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز فٹ بال میں کراچی اورینج کی پہلی پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویمنز فٹ بال ایونٹ میں کراچی اورینج نے پہلی اور کراچی بلیوز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سندھ ویمنز فٹ بال ایسو سی ایشن کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ہونے والے ایونٹ میں کراچی کی مختلف اسکولوں آغا خان اسکول، سائوتھ یوتھ ساکر اکیڈمی اور دیا ویمنز فٹ بال کلب کی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا گیا جس کے ریفریز مس شگفتہ، مس عدلیہ انصاری اور مس لائبہ جبکہ ٹورنامنٹ آفیشلز میں مس رخسار راشد اور مس عروسہ شامل تھیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر سعدیہ شیخ نے سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کی ٹیموں کیلئے سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین