• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ،سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا یافتہ 2صحافیوں کی ضمانت منظورکر لی

سکھر (بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے نوشہروفیروز کے دو صحافیوں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نوشہروفیروز کے صحافی اخلاق جوکھیو اور قربان گادھی کو 7سال کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان نے اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے اور ضمانت کے حوالے سے وکیل شبیر شر، مکیش کمار جے کارڑااور شبیر دایو کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں درخواست داخل کرائی تھی ۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس رشید احمد سومرو پرمشتمل ڈبل بینچ نے سماعت کرتے ہوئے صحافی اخلاق جوکھیو اور قربان گادھی کی ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملک شاہد نامی شخص نے صحافیوں کے خلاف  قبرستان پر قبضے کی خبریں چلانے اور رقم  مانگنے کا کیس درج  کرایا تھا۔
تازہ ترین