بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبہ بہاول پواتحادکی مرکزی کورکمیٹی کاہنگامی اجلاس‘ صوبہ بہاولپور اتحاد کی مرکزی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ہمارا کوئی سیاسی امیدوار نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عہدیدار ہے۔حلقہ پی پی 271 سے ایم پی اے اور مرکزی چیئرمین پرسن کے عہدے پر مرکزی کور کمیٹی کی طرف سے کسی بھی مرد یا خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔ مزید کسی بھی عہدے کے لیے کسی شخص کو نامزد نہیں کیا گیا۔صوبہ بہاولپور اتحاد غیر سیاسی تحریک ہے،ہم بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور اس تحریک میں سیاسی طفلان اور مفاد پرست عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے، ممبران کور کمیٹی حاجی جاوید اختر، نصیر ہاشمی، سید سردار شاہ، تیمور ثمین خان، طارق مجید چوہدری، راجہ شفقت محمود، نسرین انور، اور حمیرا ہما نے موقع پر کور کمیٹی کے فیصلے کی تائید کی۔