سرگودھا (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم اکرم چیمہ نے دورہ اسٹیڈیم کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 12 مئی کو ہونیوالے عمران خان کے جلسہ عام کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے خواتین کیلئے الگ جگہ بنائی گئی ہے جہاں پر کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ عمران خان کا جلسہ سرگودھا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ سرگودھا کے شاہین اس جلسہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور قوم سے کئے گئے وعدوں سے مکرنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔