• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں کشیدگی برقرار، باب دوستی ساتویں روزبھی بند

Chaman Bab E Dosti Gate Remains Closed On 7th Day
پاک افغان کشیدگی کے باعث باب دوستی کی بندش کو ایک ہفتہ ہوگیا، سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر ندیم سہیل نے سرحدی دیہات کا دورہ کیا،متاثرہ دیہات سے نقل مکانی کرجانے والوں کےلئے پرانا چمن میں خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

اس دوران پاک افغان سرحد پر ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہیں، جذبہ خیر سگالی کے تحت صرف بیمار افغان شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پر افغانستان جانے کی اجازت ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق تین روز کے دوران ویزا پاسپورٹ پر 30 سے زائد افغانی واپس گئے ہیں۔

سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر ندیم سہیل نےڈپٹی کمشنر قیصر ناصر اور ڈی پی او ساجد مہمند سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

سرحدی دیہات سے نقل مکانی کرجانے والوں کےلئے پرانا چمن میں خیمہ بستی قائم کی گئی ہے جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین