• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوز لیکس معاملہ کیسے حل ہوا ، کون رکاوٹ تھا،قوم کو بتایا جائے، خورشید شاہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیوز لیکس کے معاملہ حل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہاہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ کیا مسئلہ تھا جس کے باعث ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا،یہ ملک کی سیکیورٹی اور اداروں کا مسئلہ تھا، قوم کو بتایا جائے کہ مسئلے میں کون رکاوٹ تھا اور کیسے حل ہوا، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ نیوز لیکس کے معاملے میں اصل ذمہ دار وزیراعظم ہائوس تھا، خودگورنرسندھ میڈیا پر کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم ہائوس میں اجلاس سنے جاتے تھے، وزیراعظم ہاوس کے میڈیا سینٹر میں ساری باتیں سنی جاتی تھیں،پیپلز پارٹی اداروں کی جنگ نہیں چاہتی  ہم نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے، ہمسایہ ممالک خصوصا بھارت  فوج کو متنازع بنانا چاہتا ہے، ہمیں اب آگے بڑھنا چاہئےابھی دیکھتے ہیں پاناما پر کیا حشر ہوتا ہے،انہوں نے پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ قطری خط کو بھی سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے مسترد کیا ہے،جے آئی ٹی صاف ستھری ہے،ثابت ہوچکا ہے کہ منی ٹریل نظر نہیں آتی،ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے رات ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
تازہ ترین