ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت ملک بھرکے 86 اضلاع میں مردم شماری کا آخری مر حلہ شروع ہوگیا ۔ ملتان میں ڈپٹی کمشنر ملتان نے گھر پر نمبر لگا کر آخری مر حلے کا افتتاح کیا۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ مردم شماری عملے نے مردم شماری کے آخری مر حلے کے سلسلے میں پہلے روز گھروں پر نمبر لگائے ، گھروں پر نمبر لگانے کا کام کل 13 مئی تک جاری رہے گا ۔ مردم شماری عملہ 14 مئی سے 24 مئی تک افراد کی مکمل معلومات فارم 2 میں درج کی جائیں گی اور افراد کو شمار بھی کیا جائے گا ۔ 25 مئی کو بے گھر افراد کو شمار کیا جائے گا اور اسی کے ساتھ ہی مر دم شماری کے تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں مردم شماری کے آخری مر حلے کا افتتاح ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نےگز شتہ روز چو نگی نمبر 1 پل واصل روڈ پر اپنے ہا تھ سے گھر وں پر ما ر کنگ کر کے کیا۔ واضح رہے کہ ملتان میں 1632 بلاکس میں 816 بلاک میں مر دم شماری مکمل ہو چکی ہے جبکہ بقیہ 816 بلاکس میں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا۔