• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان‘2050کلومضرصحت گوشت‘چربی سے تیارگھی تلف‘یونٹ سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی مختلف علاقوں میں کارروائی‘2050کلومضرصحت گوشت‘چربی سے تیارگھی تلف‘یونٹ سیل کردیا،تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے احمد آباد اور چونگی نمبر14کے علاقوں میں تین مقامات پر چھاپہ مارتے ہوئے غیر معیاری اور ناقص گوشت انتہائی غلیظ اور مضر صحت حالات میں سٹورکرنے ، جانوروں کی چربی سے گھی بنانے پر بے نامی یونٹ کو سیل کرتے ہوئے ناقص گوشت تلف کرتے ہوئے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیااورناقص گھی کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری بھجوادیئے ۔1600 کلو ناقص گوشت اور 450کلو چربی سے تیا رشدہ گھی تلف کر دیا گیا۔ -40فٹی روڈ سمیجہ آباد میں واقع عدیل آئس فیکٹری سیٹھ صادق اینڈ سنز ،حسن آباد نمبر2میں واقع سردار آئس فیکٹری،خانیوال روڈ پر واقع مدنی آئس فیکٹری کو ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے ،پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات،ٹوٹے فرش ،گندے اور بدبودار ماحول پر25ہزارفی کس  جرمانہ عائد کیا۔ منی انڈسٹریل اسٹیٹ کرکٹ سٹیڈیم روڈ پرہاشم فوڈز، سورج میانی روڈ،قاسم بیلہ شاداب آئس فیکٹری،برکت آئس فیکٹری،علمدار آئس فیکٹری،ملک آئس فیکٹری،نادرن بائی پاس چوک ،نگانہ چوک پر واقع عمران آئس فیکٹری،گپ شپ ریسٹورینٹ،لابولیراسٹور،ہاٹ پوٹ پیزا،ملک ڈرنک کارنر،ڈیسنٹ دہی بھلےکو ناقص صفائی کے انتظا ما ت پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔  
تازہ ترین