وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں سی پیک سب سےاہم منصوبہ ہے، جس میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
احسن اقبال نے چین میں صحافیوں سےگفتگو میںکہا کہ پاکستان ریلوے کے اہم منصوبے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن وبحالی پردستخط ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں ریل کی رفتار 80کلومیٹر سے بڑھ کر 160کلومیٹر ہو جائے گی،ایم ایل ون منصوبےمیں کراچی تا پشاور لنڈی کوتل ریل ٹریک کی اپ گریڈیشن ہوگی۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدوں میں گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے منصوبے پر دستخط متوقع ہے،گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا منصوبہ معاہدوں کی فہرست میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیجنگ میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سی پی سی میں نائب وزیر ژینگ شیاسونگ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کو ترقی میں اپنا اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔