• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ مینجمنٹ مردان میں تقریب تقسیم اسناد

مردان ( نمائندہ جنگ )دہشت گردی کے خلاف جنگ اورامن کے قیام کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ،پولیس کو خودمختاری دے کران کی ذمہ داریوں اور فرائض میں بھی اضافہ کردیاگیاہے ان خیالات کا اظہار پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ مینجمنٹ مردان میں تقسیم تقریب اسناد سے مقررین نے اپنے خطاب میں کیا تقریب میں پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل مہمان خصوصی تھے جبکہ سکول ڈائریکٹر ایس پی مشتاق احمداور ڈائریکٹر اکیڈیمک کرنل (ر) ظفرگل نے بھی خطاب کیا‘تقریب میں فیکلٹی ممبران پروفیسر محمد حنیف اور مسرت عاصی بھی موجود تھے تقریب کے مہمان خصوصی نے 19ویں کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔
تازہ ترین