بہاولپور(سٹی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ بہاول پوربینچ کے سینئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے ہائی کورٹ کے لان میں آم کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جسٹس خالد محمود ملک، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس شاہد مبین، جسٹس سردار سرفراز محمود ڈوگر، ایڈیشنل رجسٹرار محمد سرور، صدر ہائی کورٹ بار نوازش علی پیرزادہ، جنرل سیکرٹری بار رانا راشدجاوید، نائب صدر بار ثمینہ قریشی، ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نوید خلیل چوہدری، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملک ممتاز، محمود اقبال خاکوانی ایڈووکیٹ،سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر شاہد حمید نے بھی ہائی کورٹ کے لان میں پودے لگائے۔بعد ازاں شجرکاری کی کامیابی اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔