بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبہ بھر کے کرسچن ایم پی ایز کو مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے 171ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں کرسچن کالونیوں میں سیوریج سسٹم،سڑکوں کی تعمیر سمیت چرچز کی تعمیر و رینوویشن کی مد میں کرسچن ایم پی ایز کو 171ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔