• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز اقبال لوسر کی سا بق صدر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات

برسلز(نمائندہ جنگ)ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کی یورپی پارلیمنٹ کے سابق نائب صدر، ڈیلی گیشن ٹو دی ریشیا پارلیمنٹری کارپوریشن کمیٹی مانویل ڈوس سنیٹوس کے ساتھ یورپی پارلیمنٹ میں ایک انتہائی اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر نے فیڈریشن کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ یورپ میں آباد پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے مسائل کے حل اور پاکستان کے یورپی یونین سے تعلقات مستحکم کرنے، پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرتے ہیں تاکہ یورپی ممالک یہ جان سکیں کہ پاکستان انکا سب سے اچھا دوست ہے۔ انہوں نے مانویل ڈوس کو پاکستان کے سب سے میگا پراجیکٹ پاک چائنہ کوریڈور کے حقائق سے روشناس کرایا اور بتایا کہ پاکستان ترقی کی راہوں پر نہ صرف گامزن ہے بلکہ سی پیک کےحالات و واقعات سے ہمسایہ ممالک اور یورپی ممالک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
تازہ ترین