کراچی (اسٹاف رپورٹر) بغداد اسپورٹس نے عثمان آباد کو ہرا کر آل کراچی کلری اسٹار بینیفٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آل کراچی کلری اسٹار کلب بینیفیٹ فٹبال ٹورنامنٹ زیرسرپرستی ڈی ایف اے سائوتھ مولوی عثمان پارک اسٹیڈیم لیاری میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ بغداد اسپورٹس اور عثمان آباد یونین کے درمیان میچ مقررہ وقت پر تین تین گول سے برابر رہا۔ پینلٹی ککس پر بغداد اسپورٹس نے 3-1 سے جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔