سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )آپریشن تھیٹر میں کیمرے کی موجودگی پر آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے بتایا کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ خادم علی روڈ بالمقابل گورنمنٹ علامہ اقبال گرلز کالج ایک پرائیویٹ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سے سی سی ٹی وی کیمرے کے انکشاف پراے سی سیالکوٹ شاہد عباس ، ڈپٹی ڈی ا یچ او افضل بھلی اور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر نائلہ کی کارروائی پرکیمر وں کو اتار کر آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا۔