امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مارشل لا اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم سیکولر اور لبرل ازم کا مطلب نہیں جانتے۔
گجرات کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم، حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ پاکستان کس مقصد کے لئے بنا، حکمرانوں نے غریبوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارشل لامیں اشرافیہ فائدہ اٹھاتے ہیںاور آج بھی یہی حال ہے، پاکستان کے حکمران طبقے نے عوام کو لوڈشیڈنگ اور کرپشن کا تحفہ دیا ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ حکمرانوں نےملک کو اندھیرے میں دھکیل دیاہے،کرپشن کاخاتمہ ہوگا،توعوام کی ضرویات پوری ہوسکیں گی،موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ترقی نہیں ہوسکتی ہے۔