• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : قلت آب کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکا ، شہری سراپا احتجاج

سکھر (بیورو رپورٹ) گنجان آبادی والے علاقوں میں جاری قلت آب کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکا، پریشان حال شہری سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی سکھر کی جانب سے مائکرو کالونی اور آس پاس کے رہائشی علاقوں میں پانی کی قلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مرد و خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں بالٹیاں، کولر، ڈرم، مٹکے اٹھاکر پانی دو، پانی دو کے نعرے بلند کیے۔ مظاہرے میں شامل عیدن جاگیرانی، صدر ابڑو، غلام علی، عنایت گڈانی ودیگر نے بتایا کہ ہمارے علاقوں میں گزشتہ ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ہے، میونسپل و نساسک انتظامیہ سے متعدد بار شکایات کی گئیں مگر کوئی ازالہ نہیں کیا جارہا، اہلکار رقم لیکر برف کارخانوں کو پانی سپلائی کررہے ہیں، دریا کے کنارے آباد ہونے کے باوجود پانی کی قلت سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر پانی کی قلت ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔ 
تازہ ترین