• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک گیمز:پاکستان ٹینس ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،آج ترکی سے مقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل خان ، محمد عابد اور مزمل مرتضی پرمشتمل پاکستان ٹینس ٹیم نے  باکو میں چوتھے اسلامک گیمز میں گروپ بی کے اپنے  تمام میچز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا مقابلہ گروپ ون کی فاتح ٹیم ترکی سے پیر کو ہو گا ۔ گروپ بی کے آخری میچ میں پاکستان کے محمد عابد نے قطر کے زید ایس کو 7-6  اور 6-2  جبکہ عقیل خان نے زائد ایم ایس کو 6-3 اور 6-4  سے ہرا دیا۔ ڈبلز کے آخری میچ میں محمد عابد اور مزمل مرتضی نے قطری جوڑی کو 6-1 اور 6-3  سے ہرا دیا۔ پاکستان خواتین ٹیم نے سوئمنگ ایونٹ کے200 4x فری اسٹائل میں برونز میڈل حاصل کرلیا ۔پاکستان کی ٹیم بسمہ خان، جہاں آرا،کرن خان اور مشیل عائشہ ایوب پر مشتمل ہے ۔شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے خلیل اختر اور غلام مصطفی بشیر نے فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ خلیل اختر نے 25 میٹرسینٹر فائر پسٹل میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ کراٹے ایونٹ میں سعدی عباس نے پاکستان کیلئے چاندی کا پہلا تمغہ جیتا 75 کے جی ویٹ کے فائنل میں پانچ بار کے عالمی چیمپئن  آذربائیجان کے رافیل ادائے نے انہیں چار صفر سے شکست دی۔ باکسنگ  ایونٹ کے لائیٹ ویٹ کواٹر فائنل میں نعمت اللہ کو عراقی باکسر العمر کربلائی نے 5-0 سے  ہرادیا ۔ گیمز میں اب  تک سات میں سے دو باکسرز میڈل ٹیبل کی دوڑ سے باہر  ہوچکے ہیں۔ دریں اثناءگیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی تائیکوانڈو ، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس کی ٹیمیں باکو پہنچ گئیں ہیں۔
تازہ ترین