• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،پلاٹ مانگنے پرپراپرٹی ڈیلرز کی فائرنگ،2افرادقتل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اعوان چوک میں بااثر پراپرٹی ڈیلرز نے فائرنگ کر کے پلاٹ مانگنے پر تین معصوم بیٹیوں کے محنت کش باپ سمیت دو افراد کو قتل کر دیا بتایاجاتا ہے کہ نوشہرہ سانسی روڈ کے محنت کش قیصر سے علاقہ کے بااثر پراپرٹی ڈیلرز نے دو سال پہلے ایک پلاٹ دینے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے لئے تھے جب وہ پلاٹ مانگتا تو اسے ٹرخاتے رہے گزشتہ رات ملزمان نے قیصر کو فون پر کہا کہ اعوان چوک میں آکر اپنے پیسے لے جائے قیصر کی بیوی نے رات کو نہ جانے دیا تو ملزمان نے صبح دوبارہ فون کرنا شروع کر دیئے کہ آکر اپنے پیسے وصول کرلو۔ہم پلاٹ نہیں دے سکتے قیصر اپنے ایک دوست الیاس کے ہمراہ ان کے ڈیرے پر پہنچا تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے قیصر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ الیاس کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ہسپتال داخل کروا دیا گیاجہاں پر وہ بھی دم توڑ گیااور ملزمان موقع پر سے فرار ہو گئے اروپ پولیس نے مقتول کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 
تازہ ترین