سرگودھا(نامہ نگار)بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کیخلاف سرگودھا میں جے یو آئی کے کارکنوں نے جامع مسجد بلاک نمبر ایک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاشرکاء نے مستونگ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے دہشت گردی کے واقعات کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔