پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجازانور پرمشتمل دورکنی بنچ نے ٗ اکتوبر 2016 کو وزیراعلی پرویزخٹک کی قیادت میں اسلام آباد دھرنے کیلئے جانے وا لی احتجاجی ریلی پرپنجاب اوراسلام آباد پولیس کے تشدد اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اورگرفتاریوں کے خلاف دائررٹ کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی۔ فاضل بنچ نے پیرکے روز خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک کی جانب سے دائررٹ کی سماعت شروع کی تو اس موقع پران کے وکیل بابراعوان کے جونیئرعدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ بابراعوان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس بناء رٹ کی سماعت ملتوی کی جائے اس موقع پر پنجاب کے پراسیکیوٹرجنرل احتشام قادراورڈپٹی اٹارنی جنرل منظورخلیل اورایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا رب نواز بھی عدالت میں موجود تھے عدالت نے درخواست گذار کے وکیل کو آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی