بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مولانا فضل الرحمن کے ہر حکم لبیک کہیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری اور ساتھیوں کی قربانی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ ریاست کے اعلی عہدے پر فائز ایک مولوی اندرونی وبیرونی باطل قوتوں کیلئے ناقابل برداشت ہے، ہمارے قائدین نے ثابت کیا کہ علماہر میدان کے شہسوارہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آور اور اسکے ماسٹر مائینڈ لوگوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ف پنجاب کی صوبائی سینٹرل کونسل کے رکن اور ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ شفقت الرحمن نے فرید گیٹ بہاولپور میں سانحہ مستونگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر مفتی انوار الحق، مولانا غلام مرتضی عثمانی،قاری عبدالقدیر قریشی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا صدیق طارق، قاری سیف الرحمن راشدی، نوید کاہلوں، مولانا صادق جمال پوری، مولانا محمد عبداللہ، محمد افضل قریشی، محمد سلیم انصاری، سید حفیظ شاہ، را و محمد اسحاق، مولانا حبیب اللہ رشیدی مولانا اسامہ علی، ودیگر نے خطاب کیا۔