کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد مرزا مینگل اور بلوچ سماجی تنظیم کے سربراہ ذکریا بلوچ نے سابق انٹر نیشنل باکسر اور مقامی کلب کے کوچ محمد علی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے ان کو تحفظ دینے کی اپیل کی ہے۔ محمد علی پر گذشتہ دنوں نیٹی جیٹی پل کے قریب چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کی لیکن وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔محمد علی نے کہا کہ چند روز قبل بھی ان کے باکسنگ کلب میں نہ معلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی تھی۔