• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف ہائیکورٹ میں در خواست کی سماعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سر براہی میں 2رکنی نے کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف کے ای ایس سی لیبریونین و دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت  29مئی تک ملتوی کردی ہے۔ پیر کو سماعت کے موقع پر نجکاری کمیشن کے وکیل عبدالستار پیر زاداہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نجکاری کے فیصلہ کوکسی فورم پر چیلنج نہیں کیا اور درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں جبکہ عدالت میں نجکاری کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے، کے ای ایس کی مسلسل خسارے کی وجہ سے پہلے بھی نجکاری کی کوشش کی گئی تھی ، درخواست قابل سماعت نہیں ہے اس لیے مسترد کی جائے بعدازاں فاضل عدالت نے درخواستوں کی سماعت 29مئی تک ملتوی کردی ۔  درخواست گزاروں نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ کے ای ایس سی کی نجکاری کا عمل غیر شفاف تھا اور بولی کیلئے غیرقانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا جبکہ بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو ٹینڈر کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر متعلقہ کمپنیوں سے شراکت کی اجازت دی گئی اس کے علاوہ کے الیکٹرک انتظامیہ شنگھائی کمپنی کو شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے ۔لہذا استدعا ہے کہ انتظامیہ کو کمپنی کے شیئرز فروخت کرنے سے روکا اور کے ای ایس سی کی نجکاری کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
تازہ ترین