• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم میں کارپارکنگ میں بم دھماکہ کئی کاروں کو نقصان پہنچا

روم (نیوز ڈیسک) اطالوی دارالحکومت روم میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ دھماکہ اطالوی دارالحکومت میں کار پارکنگ میں ہوا۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا ایک دیسی ساختہ بم سے کیا گیا جو ایک پوسٹ آفس کی کار پارکنگ میں نصب کیا گیا تھا۔ حکام نے اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین