اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے نوابشاہ میں 12 سالہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنائے جانے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہو ئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس پرلیا جس میں بتایا گیاہے کہ نوابشاہ میں12سالہ بچی کوزیادتی کانشانہ بنایا گیاہے اورمتاثرہ بچی کے والدین انصاف کے طلب گارہیں جس پرچیف جسٹس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔