کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کراچی اور گوادر بندرگاہ کے دفاع کےلئے ترکی سے 4ہائی ٹیک بحری جہاز حاصل کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق پاک بحریہ کو 4ہائی ٹیک ترکش ’’ملجیم ادا کورویٹس‘‘ بحری جہاز کی فروخت کےلئےپاکستان اور ترکی کے درمیان ایک مفاہتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، پاکستان کراچی اور گوادر بندرگاہ کو بیرونی خطرات سے بچانے کےلئے ان بحری جہازوں کا استعمال کرے گا، مفاہتی یادداشت پر دستخط پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، ترک وزیر دفاع فکری ایشیک اور ترک دفاعی کنٹریکٹر ساونما نے کیے، مذکورہ معاہدے کو حتمی شکل 30جون 2017 کو دی جائے گی۔