سرگودھا(نامہ نگار)شہر اور گردونواح میں مضر صحت پانی‘ غیر معیاری مصالحوں‘ ملاوٹ شدہ اشیاء‘ گٹکا‘ سپاریوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے جس سےنوجوانوں کی بڑی تعداد موذی امر اض کا شکار ہونے لگی ہے۔پان کے عادی افراد کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد سپاری‘ گٹکا اور اسی طرح کی مختلف اشیاء استعمال کررہی ہے جس سے گلے کے کینسر میں اضافہ ہورہا ہے۔دوسری جانب پینے کے صاف پانی کی کمی کی وجہ سے لوگ مضر صحت پانی پی رہے ہیں جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔سپیشل مجسٹریٹ راجہ لیاقت حیات نے کہا کہ بھرپور کارروائی کر رہے ہیں۔