• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کالجز کے اساتذہ کا تربیتی کورس کل سے شروع ہوگا

پشاور(نیوز ڈیسک)فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن اکیڈمی ایف ای ایف کے بی او ڈی چیئرمین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صوبہ بھرکے پرائیویٹ کالجز کے لیکچرز کی پیشہ ورانہ استعداد کو بڑھانے کیلئے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کاآغاز کر دیا اس سلسلے میں پہلا 7 روزہ تربیتی کورس لوکل گورننس سکول حیات آباد میں جمعرات 18 مئی سے شروع ہورہا ہے جس میں پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے پرائیویٹ کالجز کے مرد و خواتین اساتذہ کو بطور تربیت کنندہ شرکت کی دعوت دی گئی ہے خواہش مند اساتذہ فون نمبر 0300-9367176 یا بذریعہ ای میل fefacademy@hotmail.com اپنا نام درج کروا سکتے ہیں‘ واضح رہے کہ اس کورس کی کوئی فیس اساتذہ یا تعلیمی ادارے سے وصول نہیں کی جارہی بلکہ یہ پروگرام موجودہ صوبائی حکومت کا دستیاب وسائل کو اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے استعمال کرنے اور ان کی ترقی میں معاون کاکردار ادا کرنے کے اقدامات کی ایک نمایاں کڑی ہے۔
تازہ ترین