گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی مرکزی و صو بائی قیادت کے جاری کردہ احتجاجی شیڈول کے مطابق گزشتہ روز تمام سرکاری دفاتر میں سکیل 1 تا 17کے سرکاری ملازمین نے ہڑ تال کی۔ ڈویژنل صدر طاہر محمود بھٹی کی قیادت میں میاں عبدالشکور ‘ محمد اقبال گوندل و دیگرنے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور ہڑتال کو تسلی بخش قرار دیا ۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر طاہرمحمود بھٹی نے کہا کہ 18 مئی کو بھی ہڑتال ہو گی