جیکب آباد + روہڑی + پنو عاقل(نامہ نگاران )جے یوآئی کی جانب سے مستونگ اورگوادر کے شہداء کے لیے قرآن خوانی واجتماعی دعاکی گئی۔ اس کے علاوہ روہڑی اور پنو عاقل میں مختلف اجلاسوں میں مذکورہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد۔جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مستونگ اورگوادرمیں مزدوروں پر بم اورفائرنگ کرکے شہید ہونے والے مزدور اور کارکنان اورزخمیوں کی صحتیابی کے لیے مدرسہ تعلیم القرآن میں قرآن خوانی اوراجتماعی دعاکی گئی اس موقع پر جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری ،تاج محمد چنہ ،صادق بلوچ اوردیگرنے تقاریرمیں کہاکہ بم دھماکوں اورگولیوں کے ذریعے دہشت گردی کاناسوربڑھتاجارہاہے جو ایک گہر ی سازش ہے گوادر میں سندھیوں کے قتل عام سندھی اوربلوچوں میں نفرت بڑھاکر آپس میں لڑانے کی سازش ہے جو ہمیں ناکام بنانا ہوگی ۔ روہڑی ۔جمعیت علماء اسلا م یونٹ علی واہن کا ہنگامی اجلاس مدرسہ مدینتہ العلوم میں مولانا امیر خان متقی کی صدارت میں ہوا۔ مولانا امیر خان نے اجلاس سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں تاکہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے لڑیں، ہم سب کو آپس میں مذہبی رواداری قائم کرکے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے ہمیں اپنی فوج پر مکمل یقین ہے کہ وہ دشمن کی ہر چال کو ناکام بنا دے گی وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا اور یہاں مثالی امن قائم ہوگا اجلاس میں شہداکی مغفرت بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی گئیں اجلاس میں مولا نا محمد سرور سومرو ،مولانا حافظ مقصود ،نور محمد مغل ودیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پنوعاقل۔علماء امن کمیٹی پا کستان کی مرکزی قیا دت کا ایک اجلاس جا معہ مظہر العلوم میں منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت مر کزی چیئرمین علا مہ ڈا کٹر مفتی عقیل الرحمن پیر زادہ نے کی اجلاس میں صو با ئی صدر پنجاب علا مہ سید مجا ہد عباس گر دیدی ،علا مہ قا ری ابو بکر عثمان ،حا فظ ندیم جا می ،با بو مہر چیئرمین سکھر ، ایڈ ووکیٹ مفتی جمیل احمد کو را ئی ،جنرل سیکر یٹری عبدالرحیم حنفی سمیت دیگر قا ئدین نے بھی شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈا کٹر مفتی عقیل الرحمن پیر زادہ نے کہا کہ وطن عزیز پا کستان کی سلا متی اور استحکام میں علماء کرام کا مر کزی اور کلیدی کر دار ہے ہم بین المسلک اور مذاہب کے لئے بھر پور طریقے سے اپنا کر درا ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مستونگ اور گوادر میں ہونے والے واقعات کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کر نے کے لئے اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت ہے مل جل کر اور یکجہتی سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔