کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناصرہ اسکول ملیر نے گرلز اور بحریہ اسکول نے بوائز ٹیبل ٹینس ٹائٹلاپنے نام کرلیا۔ چیمپئنشپ میں 37 اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ گرلز فائنل میں ناصرہ اسکول ملیر کی ماہا نے بحریہ مجید2 کی آمنہ ، دوسرے سنگلز میںبحریہ کی سدرہ نے ناصرہ اسکول کی ثناء جب کہ تیسرے سنگل میں ناصرہ اسکول کی نتالی نے بحریہ کی سائرہ کو شکست دی۔ بوائز فائنل میں بحریہ مجید (مارننگ) نے ناصرہ اسکول صدر کو 0-2 سے شکست دی۔ مشیر ربانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔