• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کو فوری خیبرپختونخوا میں ضم نہیں کیا جاسکتا،بل پر تحفظات ہیں،خورشید شاہ

پشاور(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما  سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ قبائلی علاقہ جات کو فوری طور پرخیبر پختونخوا میں ضم نہیں کیا جاسکتا،فاٹا سے متعلق جو بل اسمبلی میں پیش کیاگیاہے اس پر  ہمارے بھی تحفظات ہیں جن کا اظہار ہم کمیٹی میں کرینگے،آصف علی زرداری نے پشاور مشاورت کیلئے بلایاہے ،سابق صدر کا دورہ پشاور کامیاب رہالیکن یہ تو ابھی ابتداء ہے ہم نے ابھی بہت آگے جانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نےکہا کہ قومی اسمبلی میں جو رواج ایکٹ پیش کیاگیاہے اس پر ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے ۔یہ بل کمیٹی کے حوالے ہونا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوچکاہے اور سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔چند لوگوں نے کراچی میں احتجاج کیا میں ان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا تاہم احتجاج کرنے والے چاہتے تھے کہ ان پر لاٹھی چارج ہو۔جس طریقے سے کراچی میں احتجاج کرنے والے آگے بڑھ رہے تھے پولیس کو ان پر لاٹھی چارج کرنا ہی تھا۔اگر چند لوگ دھرنا دیتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا تاہم ان کا طریقہ کار غلط تھا۔
تازہ ترین