کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملیر شاہین نے کورنگی بلوچ کو شکست دیکر آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جبکہ آل برادرز نے دلبود محمڈن کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں ملیر شاہین نے کورنگی بلوچ کو 2-0 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پری کوارٹر فائنل میں آل برادرز ملیر نے دلبود محمڈن کو2-0 سے اور ماڑی پور بلوچ نے مکران اسپورٹس کو4-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔