سکھر (بیورو رپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ضلع میں خسرے کے وبائی شکل اختیار کرنے کا نوٹس لیکر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مرض کی روک تھام کے لئے متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجنے، عوام کو آگاہی فراہم کرنے اور بنیادی صحت مراکز میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موثر ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات دیدی۔ کمشنر سکھر کے زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ خسرہ کے 42 کیس رپورٹ ہوئے ہیں متاثرہ بچوں کے لئے علیحدہ وارڈ قائم کیا گیا ہے۔