شیخوپورہ، فیروز وٹواں (نمائندہ جنگ سے، نامہ نگار) فیصل آباد روڈ پر بھکی کے قریب واقع ایک سپننگ مل میں بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی جہاں دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے مالیت کاخام مال جل کر راکھ ہو گیا ،ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔