• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں اکثریت کی مادری زبان اردو نہیں ہے تو اردو کیسے نافذ کر دیں؟ یہ دلیل کمزور ہے۔ امریکا کو جب کولمبس نے دریافت کیا تو یورپ کے الگ الگ ممالک سے لوگ جوق در جوق امریکا ہجرت کر گئے، اُن میں اطالوی، ہسپانوی، یونانی اور انگریز بھی شامل تھے لیکن سب نے انگریزی کو قومی زبان کا درجہ دیا۔ آزادی کے اتنے سال بعد بھی ہم اس احساسِ کمتری کا شکار ہیں کہ اپنی زبان سے زیادہ گورے کی زبان کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے بقول، اردو کو نافذ کرنا عملی طور پر ممکن نہیں کیونکہ اردو زبان میں تکنیکی اور سائنسی اصطلاحات موجود نہیں۔ اگر ہر کوئی اپنی اپنی علاقائی زبان استعمال کرنے لگے تو پھر ملک میں اتحاد ممکن نہیں ہو سکتا۔ اردو زبان پنجابی کو سندھی سے، بلوچ کو پٹھان سے ملاتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی قومی زبان سے محبّت کریں۔ انگریزی کو علم کے لئے پڑھیں مگر زیادہ ترجیح اپنی قومی زبان کو دیں۔
(بشام بچانی)
basham_suhail@yahoo.com

.
تازہ ترین