• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکمراں عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے، چوہدری تبریز

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) عوامی پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے زیراہتمام انسپائر کمیونٹی سینٹر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری تبریر اور صدر یوکے APMLنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کا دس سالہ دور صاف و شفاف اور کرپشن سے پاک تھا۔ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ پاکستانی عوام سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں سے متفق ہیں۔ اوورسیز پاکستانAPMLکے صدر افضال صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی پرویز مشرف ہی لاسکتے ہیں۔ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام کیے۔ ارباب خان صدرAPMLمانچسٹر، سعید بھٹی، فاطمہ خان، چوہدری افتخار احمد، عامرہ وائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم نے ہی پاکستان کو خوشحال پاکستان بنانا ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان دنیا میں ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آئے گا۔ تقریب میں APML کے عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے اور پرویز مشرف کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
تازہ ترین