• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوزڈیسک)دنیا کے سب سے لمبے ’’بلے ‘‘ ہونے کی ڈور میں آسٹریلیا کا ایک بلا بھی شامل ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ سب سے لمبے ’’بلے‘‘ ہونے کا ٹائٹل اسی کو جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے علاقے ملبورن  کے 120سینٹی میٹر لمبے بلے کو دنیا کا سب سے لمبا بلا تصور کیا جارہا ہے جس کا وزن 14 کلو گرام ہے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر بلے کی تصویر دیکھنے کے بعد اس کی مالکن کو فون کرکے بلایا ہے۔ اس وقت دنیاکا سب سے لمبا بلا ہونے کا اعزاز لندن کے ’’لوڈو‘‘ نامی بلے کے پاس ہے جس کی لمبائی 118.3 ہے۔
تازہ ترین