راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے جمعرات کے روز بھی مجموعی طور پر 44مقدمات کا فیصلہ سناکر 143شہادتیں قلمبند کرلیں، سیشن کورٹس نے قتل اور منشیات کے بارہ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 101گواہوں کے بیان قلمبند کئے جبکہ سول کورٹ نے 22دیوانی مقدمات نمٹا کر دیگر مقدمات میں 42گواہ قلمبند کئے علاوہ نظر ثانی کی دس اپیلوں کا بھی فیصلہ سنایا گیا، بیشتر مقدمات میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو رہائی ملی جبکہ بعض مقدمات میں جرم کی نوعیت کے مطابق سزا بھی سنائی گئی۔