عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کہتے ہیں کہ میں وہ سیاست دان ہوں، جس نے بچپن میں جیل کاٹی ، نوازشریف کے سیاسی دن پورے ہوچکے ہیں ، ن لیگ کا سیاسی جنازہ جلد نکلے گا۔
ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ میں آج بنارسی ٹھگ کی بات کرنا چاہتا ہوں ۔
شیخ رشیدنے کہا کہ آج میں ڈیزل پر بھی بات کرنا چاہتا تھا،مگر مستونگ واقعے کی وجہ سے آج جانے دیں، وقت کم ہے شارٹ اسپیچ اور اسمارٹ تقریر کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں جشن ہے ، سشما مبارکباد وصول کررہی ہے ،کلبھوشن پر جشن منانےوالو،سن لو! سارے پاکستانی ایک ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھارت والوسنو!ہم دوستی چاہتے ہیں، مگر کشمیر میں کشمیریوں پرزیادتی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے،پاکستان کی ترقی، معیشت اور خوشحالی سے بلوچستان ہے، بلوچستان کے نوجوان کو گوادر میں روزگار ملنا چاہیے۔